منگل,  07 جولائی 2026ء
ٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)  امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ کردیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں جب کہ اس دوران انہوں نے وینزویلا میں امریکی فوج کی کارکردگی کی تعریف کی۔

ٹرمپ نے اسرائیل ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور اسرائیلی وزیر کی جانب سے اپنی تعریف پر مبنی کی گئی پوسٹ کو بھی شیئر کیا۔

تعریفی پوسٹ میں ٹرمپ کو اسرائیل کے مضبوط ترین اتحادیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے یروشلم، ایران اور ابراہم معاہدوں سے متعلق ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدرٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیےترکیے روانہ ہوگئے۔

نیتن یاہو جانتے ہیں کہ ‘باس’ کون ہے، اسرائیلی وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات سے قبل ٹرمپ کا بیان

صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر کو اپنا دوست اور ایک باوقار رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دورہ صرف ترک صدر رجب طیب اردوان کی وجہ سے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انقرہ میں آج سے شروع ہونے والے دو روزہ نیٹو اجلاس میں روس سے متعلق سکیورٹی خدشات، یورپی دفاع اور علاقائی تنازعات پر بات چیت ہوگی جب کہ اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں