پیر,  06 جولائی 2026ء
انگلینڈ نے میکسیکو کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انگلینڈ نے میکسیکو کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے مشترکہ میزبان میکسیکو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،جبکہ میکسیکو کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے،جبکہ ہیری کین نے ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،اس کامیابی کےبعد انگلینڈ نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔

فٹبال مقابلوں میں کارڈز کیلئے پیلے اور سرخ رنگ کا انتخاب کیوں کیا گیا؟

مزید خبریں