هفته,  04 جولائی 2026ء
پاکستان اور ترکیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر

استنبول(روشن پاکستان نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

استنبول میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے وفد کوخوش آمدید کہتا ہوں، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادل خیال کیا،دونوں ملکوں کے تعلقات کی رفتار پراطمیان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے، امن اور خوشحالی کیلئے کوششوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے،امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اسلام آباد: صحافی طیب بلوچ پر حملے کے خلاف پی ایف یو جے کی احتجاجی کال، نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کل ہوگا

ترک صدر کا کہنا تھاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے متعلقہ وزارتیں قریبی روابط جاری رکھیں گی۔

نیوز بریفنگ سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پر صدر رجب طیب اردوان کا مشکور ہوں، پاکستان اور ترکیے کے عوام کے درمیان قلبی تعلق ہے، جنگ ہو یا قدرتی آفات ترکیے نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اور سیلاب سے متاثرہ دوسرے علاقوں میں ترکیے کی مدد تاریخ کاحصہ ہے، زلزلہ زدہ علاقوں میں سماجی اورمعاشی ترقی کیلئے ترکیے کے تعاون کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بی ٹوبی فورم میں ترکیے کی کاروباری شخصیات سے اہم نشست ہوئی، صدر اردوان کے ساتھ جامع اورتعمیری بات چیت ہوئی، خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافے پر گفتگو ہوئی اور دوطرفہ تجارتی حجم کا5 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قبرص کے مسئلے پر ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پردوٹوک مؤقف رکھنے پر ترکیے کے مشکور ہیں۔

مزید خبریں