سیالکوٹ (روشن پاکستان نیوز) — گاؤں گاڑی، تحصیل پسرور، ضلع سیالکوٹ کے رہائشی 33 سالہ نصیر احمد گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہیں، جس کے باعث اہلخانہ شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نصیر احمد کی ذہنی حالت کمزور ہے اور وہ گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹے۔ اہلخانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو نصیر احمد کہیں نظر آئیں یا ان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں تو فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جائے:
رابطہ نمبرز:
0304-4147020
0343-2240922
0305-6312654
اہلخانہ نے مخیر حضرات اور عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ نصیر احمد کو جلد از جلد تلاش کرکے ان کے اہلخانہ سے ملایا جا سکے۔
پتہ: گاؤں گاڑی، تحصیل پسرور، ضلع سیالکوٹ (نزد کنگرا موڑ)











