چکوال میں سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہانیہ کی موت کے کیس میں بڑی پیش رفت

لاہور(روشن پاکستان نیوز) چکوال میں سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہانیہ کی موت کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے سی سی ڈی کی تشکیل سے متعلق کیس کیساتھ لگانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے بچی کی موت کے کیس میں شفاف تحقیقات اور شواہد محفوظ بنانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا چکوال میں اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں بچی کی موت کوئی عام غلطی یا حادثہ نہیں، بلکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی بدترین اور سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملوث اہلکاروں کے نام، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ منگوائے اور جے آئی ٹی میں متاثرہ خاندان یا ان کے وکیل کو شامل کیا جائے۔

روڈن انکلیو چکوال میراتھن: عید کے بعد شاندار ایونٹ، ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس کی بھرپور شرکت

درخواست میں عدالت سے سی سی ڈی کے قواعد میں تبدیلی کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی تاکہ ایسےواقعات سےبچاجاسکے

بعد ازاں چکوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے معصوم بچی کی ہلاکت کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ میں اہم سماعت ہوئی

عدالتِ کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس درخواست کو سی سی ڈی کی تشکیل اور اس کے دائرہ کار سے متعلق بنیادی کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید خبریں