خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ سے متعلق اہم فیصلہ

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے تاہم 3ماہ کا بجٹ پیش کرنے میں قانونی سقم اڑے آگئی۔

قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ پورے سال کا بجٹ پیش نہ کرنے سے صوبے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پارٹی نے صوبے کے وسیع تر مفاد میں وزیراعلیٰ کو پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دے دی۔ ترجمان پی ٹی آئی کےپی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ جمعہ 19جون کو اسمبلی میں پیش ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کرے گی۔

پشاور: اوباش نوجوانوں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جی این این نیوز کے کیمرہ پرسن شدید زخمی، ملزمان فرار

انہوں نے بتایا کہ میری وزیراعلٰی کے پی سہیل آفریدی سے بات ہو گئی ہے آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہےآپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کر سکتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے دوٹوک کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہو گا کسی بھی بات چیت کیلئے بانی پی ٹی آئی کوشامل کرنا ضروری ہے اگر 30جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو کے پی میں 3ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں