اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ساتھ 4600 روپے بڑھ گئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3,944 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، شہریوں کیلئے تشویشناک خبر
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 94 روپے مہنگی ہو کر 8,153 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4,540 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔











