اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مئی 2026 میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.7 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی جو کہ جون 2024 کے بعد مہنگائی بلند ترین سطح ہے۔
اپریل 2026 میں مہنگائی 10.9فیصد تھی اور مئی میں مزید 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں افراطِ زر کادباؤدوبارہ بڑھنے لگا، سی پی آئی 11.7 فیصد تک پہنچ گیا۔
ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ 36.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہاؤسنگ اخراجات میں 16.8 فیصد اور متفرق اشیا و خدمات میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔
خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 7.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تعلیم کے اخراجات 8.4 فیصد اور صحت کے اخراجات 7.5 فیصد بڑھ گئے۔
پی ایس ایف کا مہنگائی، فیسوں میں اضافے اور طلبہ یونین بحالی کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں 8.8 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔
مئی 2026 میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ماہانہ بنیاد پر بھی 5.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔











