اگلے برس حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اگلے برس 2027 میں حج کا فریضہ ادا کرنے والے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی۔

حج 2026 کامیابی سے مکمل ہو گیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے زائرین کی حجاز مقدس سے وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ حج سیزن کے اختتام پر وفاقی وزیر سردار مذہبی امور محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اگلے برس حج کے خواہشمند افراد کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج 2026 کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ حجاج کرام کیلیے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے۔ حج کی کامیاب تکمیل حکومت پاکستان، حج مشن اور سعودی حکومت کے مثالی تعاون کا نتیجہ ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ دوران حج حجاج کرام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئیں۔ اس سال شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا اور پاکستانی حجاج کرام نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

الحمدللہ! حج سے متعلق قیاس آرائیوں پر وسیم اکرم کا بیان آگیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی وزیر حج نے آئندہ سل کی حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کہ اگلے سال 2027 میں فریضہ حج کے خواہشمند پاکستانی ابھی سے اپنے پاسپورٹس بنوا لیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حجاج کرام کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہماری بنیادی توجہ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنے پر مرکوز ہے اور آئندہ سال حج انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں