جدہ(روشن پاکستان نیوز۹ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا حج سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں پربیان آگیا۔
وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی پریزنٹر فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، اس حوالے سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں،ان کی حج کے دوران بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا,بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالصانہ ذاتی فیصلہ تھا,میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری تھا۔
سوشل میڈیا پرجاری بیان میں وسیم اکرم نے لکھا الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ خالصتاً میرا ذاتی فیصلہ تھا، میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری ہوگیا۔
مکہ مکرمہ: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی پوسٹ حج تقریب، حج 1448ھ پالیسی اور ٹائم لائنز کا اعلان
وسیم اکرم نے کہا کہ اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الٰہی چنگاری روشن کردی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی، دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الٰہی سے سرشار ہوں۔











