اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے بعد توانائی بچت اقدامات کے تحت کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایران تنازع کے باعث دنیا بھر میں پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے توانائی بچت اقدامات کے تحت کاروباری اوقات کار مقرر کیے تھے۔
عیدالاضحیٰ کے باعث ان کاروباری اوقات کار میں نرمی کرتے ہوئے کاروباری اور تجارتی مراکز کو دیر تک کھلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم اب عید گزرنے کے بعد نئے اوقات کار کا نوٹیکفیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے توانائی بچت اقدامات کے تحت کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یکم جون (پیر) سے وفاقی دارالحکومت میں تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔
تاہم ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور، کریانہ، سبزی، پھل، بیکری شاپس رات 10 بجے بند کی جائیں گی جب کہ شادی ہال، مارکیز اور نجی مقامات پر ہونے والی تقریبات بھی رات 10 بجے ختم کرنا ہوں گی۔
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی
ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فارمیسیاں، اسپتال، میڈیکل لیبارٹریز اور میڈیکل اسٹورز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، دودھ اور ڈیری شاپس بھی اپنے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جب کہ آئی ٹی کمپنیاں، کال سینٹرز، جمز، پیڈل کورٹس سمیت اسپورٹس سہولیات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہونگی۔











