لالہ موسیٰ (کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے سب انسپکٹر ملک عترت عباس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورنے والے گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر ملک عترت عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جو مبینہ طور پر شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر بلیک میلنگ اور رقم وصولی میں ملوث تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اہم شواہد حاصل کیے گئے جبکہ مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ اس کامیاب کارروائی کو شہری حلقوں، سماجی تنظیموں اور تاجر برادری کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
اہلیانِ لالہ موسیٰ نے سب انسپکٹر ملک عترت عباس اور تھانہ سٹی پولیس کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی سے عوام میں تحفظ کا احساس بڑھے گا اور بلیک میلنگ جیسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ معصوم شہریوں کو مالی اور ذہنی استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔











