اب تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 اور چوتھے کی پیدائش پر 40 ہزار روپے ملیں گے

آندھرا پردیش (روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر والدین کو نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار اور چوتھے پر 40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آبادی کی شرح کم ہو رہی ہے اور معاشرہ مل کر شرح پیدائش بڑھانے کی ذمہ داری اٹھائے۔ انعامی رقم کی تفصیلات ایک ماہ کے اندر عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔

ایٹمی ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

این چندرابابو نائیڈو نے بتایا کہ آمدنی میں اضافے کے باوجود کچھ جوڑے صرف ایک بچہ پیدا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ دیگر دوسرے بچے کو صرف اس صورت میں پیدا کرتے ہیں جب پہلی اولاد لڑکا نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبادی مستحکم رکھنے کے لیے فی عورت اوسط پیدائش 2.1 بچے ضروری ہیں۔

این چندرابابو نائیڈو کا مذکورہ اعلان دوسرے بچے کی پیدائش پر 25 ہزار روپے دینے کی اس سے پہلے کی تجویز کے بعد سامنے آیا۔ ریاستی وزیر صحت ستیا کمار یادو کے مطابق حکومت نے اب اس اسکیم کا دائرہ تیسرے اور اس سے زیادہ بچوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں