ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق عراق کی جانب سے تین ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی گئی، تاہم سعودی فضائی دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حملے کا نشانہ سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی تھا مگر سعودی دفاعی نظام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ نقصان سے قبل خطرے کو ناکام بنا دیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی عرب مناسب وقت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مملکت سعودی عرب اپنی علاقائی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔











