اتوار,  17 مئی 2026ء
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا

مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن درخواست مسترد کر دی ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بطور جماعت حصہ نہیں لے سکے گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ درخواست آڈٹ اعتراضات کی بنیاد پر مسترد کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے اس فیصلے کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے فوری رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی رہنماسردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ یہ فیصلہ انتخابی عمل کو متاثر کرے گا اور اس سے آئندہ انتخابات کی قانونی اور جمہوری حیثیت متاثر ہو گی۔

آزاد کشمیر انتخابات فریال تالپور سے چوہدری ریاض کی اہم ملاقات سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت

اس فیصلے کے بعد سیاسی میدان میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی غیر موجودگی سے نئی سیاسی صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

مزید خبریں