آزاد کشمیر انتخابات فریال تالپور سے چوہدری ریاض کی اہم ملاقات سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت
آزاد کشمیر انتخابات فریال تالپور سے چوہدری ریاض کی اہم ملاقات سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چوہدری ریاض سے فریال تالپور نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیرکی موجودہ سیاسی صورتحال آئندہ انتخابات اور پارٹی تنظیم سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانےکارکنوں کو متحرک کرنے اور انتخابی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی معاملات اور عوامی رابطہ مہم سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئےفریال تالپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری اقدارعوامی حقوق اور خطے کی ترقی پر یقین رکھتی ہےانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہر دور میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی مستقبل میں بھی عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گیانہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو منظم اور فعال انداز میں میدان میں اتارا جائے گا جبکہ کارکنوں اور عہدیداروں کو عوام کے مسائل کے حل کے لیے مزید متحرک کیا جائے گا فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور آزاد کشمیر میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گےاس موقع پر چوہدری ریاض نے آزاد کشمیر میں پارٹی سرگرمیوں تنظیمی ڈھانچے اور سیاسی صورتحال سے متعلق فریال تالپور کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام آج بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کو امید کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی چوہدری ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق انتخابی مہم کو مؤثر انداز میں چلایا جائے گا اور کارکنوں کو متحد و متحرک رکھا جائے گاملاقات کے اختتام پر آئندہ سیاسی حکمتِ عملی، انتخابی رابطہ مہم اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں