بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو۔۔ وزیراعلیٰ نے الٹی میٹم دیدیا
مالاکنڈ میں ہزار بستروں پر مشتمل جدید ٹرشری کیئر اسپتال کی منظوری

پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سہیل آفریدی نے آئندہ منگل تک بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنےکا الٹی میٹم دے دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ آج ایک بار پھر بانی کی بہنوں اور فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے پارلیمنٹیرینز کو بھی روکا گیا، پنجاب میں منتخب نمائندوں کی بےعزتی کی گئی اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر پوری قوم اور کارکنوں کو شدید تشویش ہے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر کی موجودگی میں اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا جب کہ بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو منگل سے پہلے اسپتال منتقل کیا جائے اگر منگل تک اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو بھرپور تیاری سے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور کرپشن بڑھ رہی ہے حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں، پاکستان کی 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی۔

صحافیوں کے سوالات پر علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ایک کمپنی کی طرح چلائی جا رہی ہے سہیل آفریدی کی آمد سے ہمیں حوصلہ ملا ہے۔

مزید خبریں