اتوار,  10 مئی 2026ء
راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات اور برسٹر دانیال سے اظہار تشکر

راولپنڈی(عرفان حیدر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر ترین کارکن اور حلقہ یو سی 77 کبہار کالونی کے سیاسی و سماجی رہنما ملک محمد نواز اعوان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں گلبہار کالونی کے اہم مسئلے پر بریف کیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے برسٹر دانیال چودری کے پی اے راجہ یاسر کو کہا کہ کبار کالونی میں نامکمل واٹر سپلائی سکیم کو جلد مکمل کرنے کی سفارش کی پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما ملک نوازاعوان نے برسٹر دانیال چودری کے پی اے سے بھی ملاقات کی راجہ یاسر نے کبار کالونی کی واٹر سپلائی سکیم کے متعلق ملک نواز عوان کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ ان کا کہنا تھا کہ اقبال ٹاؤن میں اقبال کالونی کو بھی پانی کی باہم پہنچانے کے لیے خصوصی طور پر ایک ٹیوب ویل جلد تیاری کے مراحل پر ہے اور ایک ماہ کے اندر کبہار کالونی کے مین پائپ لائن میں پانی لنک ہو جائے گا انشاءاللہ اگلے ماہ جون میں پیش ہونے والے بجٹ میں رقم مختص ہوگی اور ٹینڈر بھی ہوگا تاکہ گلیوں میں پائپ ڈالنے کے لیے کام شروع ہو سکے یہ اطلاع سنتے ہی کالونی اضا کے 600 گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

معززین علاقہ قاری عبدالوہاب چوہان راجہ سکندر راجہ اسد شفیق رحمان محمد اکبر کھوکھر میر باز خان غلام نبی طاہر حسین نقوی حیات خان فیروز خان ظفر اقبال حافظ نعیم حمزہ ظ فر محمد بشارت نبیل نواز جامعہ ضیاء القران مدرسے کے م احتشام الحق حکانی نے مشترکہ طور پر برسٹر دانیال چوہری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں