جمعرات,  25 جون 2026ء
پاکستانی باسمتی چاول کی عالمی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی باسمتی چاول کی عالمی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ، یورپی منڈیوں میں چاول کی بڑھتی ہوئی طلب ملکی برآمدی شعبے کی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں “پاکستان رائس فیسٹیول 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں یورپ بھر سے 100 سے زائد معروف کاروباری شخصیات، درآمد کنندگان اور غذائی شعبے کے اہم نمائندگان نے شرکت کی۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی سطح بالخصوص یورپی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی چاول کی مقبولیت اور طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ ملکی برآمدی شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تجارتی میلے کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بین الاقوامی تجارتی ایونٹس پاکستانی مصنوعات کے فروغ، نئی مارکیٹوں تک رسائی اور ملکی برآمدات بڑھانے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستانی چاول کی برآمدات نصف حد تک گر گئیں

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عالمی منڈیوں میں پاکستانی زرعی اور غذائی مصنوعات کی رسائی کو مزید آسان اور وسیع بنانے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے فیسٹیول کے دوران یورپی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کاروباری برادری کو پاکستان کے زرعی اور غذائی شعبوں میں سرمایہ کاری کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی کی بڑھتی ہوئی طلب اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری مصنوعات عالمی معیار پر پورا اترتی ہیں، اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

مزید خبریں