اسلام آباد (سعد عباسی) جی سکس محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا – آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد انتظامیہ، پاک فوج، پاک رینجرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شدید گرمی میں فورس نے جس ہمت و حوصلے سے ڈیوٹی سرانجام دی قابل تحسین ہے سکیورٹی پر موجود تمام اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی رہی۔مجھے اپنے ہر افسر و جوان پر فخر ہے جو 16 گھنٹے اس سخت موسم میں کھڑا ہوا۔
مرکزی جلوس کے لیے 6500 سے زائد اہلکار تعینات رہے جن میں مرد و خواتین افسران شامل تھے۔
ضلعی پولیس، انویسٹیگیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہے۔ آجلوس کی سکیورٹی کے لیے اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ سکیورٹی لگائی گئی تھی۔جلوس کو 7 لیئرز سکیورٹی فراہم کی گئی۔











