اتوار,  03 مئی 2026ء
چین نے امریکا کی طرف سے 5 چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کردیں

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)چین نے امریکا کی طرف سے پانچ چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کر دیں۔

چین نے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی ہیں، امریکا ان کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرسکتا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے چین کی پانچ آئل ریفائنریز پر اربوں ڈالر کا ایرانی تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبریں