قصور: ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ، دو سگے بھائی گرفتار

قصور(روشن پاکستان نیوز) قصور میں ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے دو بھائی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور سامان برآمد

قصور: ضلع پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے سرحدی علاقے گٹی کلنجر میں کارروائی کی۔ ایس ایچ او یاسر علی کی سربراہی میں کی گئی اس کارروائی میں ملزمان علی رضا اور علی شان کو گرفتار کیا گیا۔

تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 21 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا ڈرون، چار بیٹریاں، ریموٹ کنٹرول، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن اور تقریباً دو کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں