اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔
بیرسٹر گوہر نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی نماز جنازہ سہہ پہر 4 بجےگاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں اداکی جائےگی۔
ہزارہ کے عوام کو ان کا آئینی اور جمہوری حق دیا جائے، سردار گوہر زمان کڑلال
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔











