تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 21 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21.53 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے قریب خصوصی کارروائی کے دوران ہری پور میں ایک کالج کے نزدیک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیوں میں کراچی کے علاقے گلبرگ ٹاؤن میں واقع ایک کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل کی تلاشی کے دوران جم آلات میں چھپائی گئی 730 گرام آئس برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

اسی طرح اٹک میں حاجی شاہ بس ٹرمینل کے قریب ایک گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسلام آباد کے علاقے کاک پل کے قریب ایک اور کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں