منگل,  28 اپریل 2026ء
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

سڈنی (روشن پاکستان نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

ڈیوڈ وارنر کو بھارتی صارف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر دوبارہ آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر بھارتی صارف کو دو ٹوک سنا دیں۔

بھارتی صارف نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی، ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے پیغام دیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، بابر نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنرشپ میں کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

ڈیوڈ وارنر نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ نتیجہ نہیں رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور محنت شاندار رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال رکھنے پر پولیس، سکیورٹی اور ٹریفک میں تاخیر پر صبر کرنے والوں کا شکریہ۔

مزید خبریں