اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچری شراکتوں میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
پی ایس ایل میں بابر اعظم نے کوشال مینڈس کے ساتھ ایک اور سنچری شراکت بنادی اور یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 47 ویں سنچری شراکت ہے۔
بھارت کے ویرات کوہلی نے بھی ٹی ٹوئنٹی میں 47 سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔
انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا
کوہلی اور بابر مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچری شراکت بنانے والے پلیئرز بن گئے جبکہ بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ 18 سنچری شراکتیں بنائیں۔











