جمعرات,  23 اپریل 2026ء
فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکی ایلچی کی ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی تجویز

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز): امریکی ایلچی پیاؤلو زامپولی نے فیفا کو باضابطہ طور پر تجویز دی ہے کہ 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے۔

برطانوی اخبار ‘فنانشل ٹائمز’ کے مطابق زامپولی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے بھی بات کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مارچ میں ایران کی شرکت پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، جبکہ ورلڈ کپ میں ایران کے میچز امریکی شہروں سیئٹل اور لاس اینجلس میں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب فیفا حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت بدستور متوقع ہے اور ایران پہلے ہی ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم کی تیاریوں کی تصدیق کر چکا ہے۔ اس سے قبل ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست بھی فیفا کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہے۔

ایرانی فوجی طاقت امریکی دعوؤں سے زیادہ برقرار ہے: امریکی خفیہ حکام کا انکشاف

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ اگرچہ امریکی ایلچی اٹلی کی شمولیت کے لیے کوشاں ہیں، تاہم فیفا کے قوانین کے مطابق کسی بھی ٹیم کی تبدیلی کے امکانات فی الوقت نظر نہیں آ رہے۔

مزید خبریں