جمعرات,  13  اگست 2026ء
ایران کیساتھ جنگ سے تنگ آکر امریکی فوجی خودکشی کی کوشش کرنے لگے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ایران کے خلاف جنگ طویل ہوگئی جس سے تنگ آکر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات کئی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جب کہ جہاز کے عملے نے کئی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔

برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر، 1995 کے بعد اب درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پرتعینات ہیں۔

مزید خبریں