جمعرات,  13  اگست 2026ء
باسمتی چاول ٹریڈ مارک کیس، آسٹریلوی عدالت نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا دعویٰ مسترد کردیا

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلیا کی عدالت  نے باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

آسٹریلوی عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج کرتے ہوئے قانونی اخراجات ادا کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق کیس میں آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کےاصولی مؤقف کی توثیق ہے۔

12 اگست — نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے حالت زار پر ایک عالمی ضمیر سے مخاطب تحریر

آسٹریلوی حکام پہلےہی تسلیم کرچکے ہیں کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتاہے، پاکستانی برآمد کنندگان کوباسمتی کا نام استعمال کرنےکامساوی حق حاصل ہے۔

پاکستان کی قانونی کامیابی پر وزیرتجارت جام کمال کی وزارت تجارت کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

خیال رہےکہ بھارتی ادارے اپیڈا نے لفظ باسمتی کو بطورسرٹیفکیشن ٹریڈ مارک رجسٹرکرانے کی درخواست دی تھی۔

مزید خبریں