لاہور(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم قیمتوں میں یومیہ ردوبدل پر ٹرک نہیں چلاسکتے، گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔











