جمعرات,  13  اگست 2026ء
مغربی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے تو روس بھی اسی انداز میں جواب دے گا: پیوٹن کی دھمکی

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے  یورپی ممالک کی جانب سے روسی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینا بحری قزاقی قرار دے دیا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے سخالین میں بحری فوجی مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ مغربی اور یورپی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے  تو روس بھی اسی انداز میں جواب دینے پر مجبور ہوگا، روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا وہاں کارروائی کرے گا۔

لندن: 18 ماہ میں نسل پرستی واقعات میں نمایاں اضافہ، نیشنل ہیلتھ سروس کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں مداخلت بڑھا رہا ہے اور آرکٹک میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے، مغربی ممالک روسی بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہازوں کوقبضےمیں لینا بحری قزاقی ہے۔

واضح رہے حالیہ مہینوں میں سویڈن، فرانس، برطانیہ اور بیلجیئم نے روس کے شیڈو فلیٹ میں شامل بحری جہازوں کو روکا جبکہ امریکا نے بھی جنوری میں بحر اوقیانوس میں روسی پرچم والے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا۔

مزید خبریں