اتوار,  26 اپریل 2026ء
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار

ساہیوال(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے شہر ساہیوال میں دولہے کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کے پہنچنے پر افرا تفری مچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شادی کی تقریبجاری تھی کہ پہلی بیوی دو بچوں کے ہمراہ پہنچ گئی جس کے آتے ہی دولہا اور نوبیاہتا دلہن ہال سے موقع پر فرار ہوگئے۔

دولہے نے چار سال قبل فیصل آباد میں شادی کی تھی اور 2 بچوں کا باپ ہے۔

دولہا پہلی بیوی سے چھپ کر دوسری شادی رچا رہا تھا، پہلی بیوی کے ہنگامے پر شادی کی تقریب میں افرا تفری مچ گئی۔

شادی کے دن کزن نے دلہن کو بیوٹی سیلون میں قتل کردیا

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے شہر گوالیار میں ذہنی معذور لڑکے اُس وقت بے یار و مددگار رہ گیا جب اس کی نئی نویلی دلہن شادی کے محض چند گھنٹے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئی۔

دلہن اپنے ساتھ 2 لاکھ روپے کی رقم بھی لے اڑی۔ متاثرہ دولہا کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔

دولہا کے والد مہندر پراشر کے مطابق بنٹی دھاکڑ نے پونم گوڑ نامی دلہن کا رشتہ ان کے بیٹے کیلیے پیش کیا، شادی قانونی دستاویز کے ذریعے طے پائی، رشتے کے عوض بنٹی دھاکڑ نے 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

مزید خبریں