جمعرات,  16 اپریل 2026ء
شادی کے دن کزن نے دلہن کو بیوٹی سیلون میں قتل کردیا

لودھراں(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے شہر لودھراں میں شادی کے دن کزن نے دلہن کو بیوٹی سیلون میں قتل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لودھراں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دلہن کو قتل کرنے کے بعد اپنی گردن پھر بھی چھری ماری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کے ماموں کا بیٹا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بارات آئی ہوئی تھی اور وہ بیوٹی پارلر تیار ہونے گئی تھی، ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والے کہیں اور شادی کررہے تھے۔

ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا کیس، تمام ملزمان بری

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں دلہن کو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا تھا جبکہ واقعے میں ملوث دولہا فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس نے تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہن کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے اس بارے میں بتایا تھا کہ شادی کی تقریب میں دلہن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ گوہڑہ میں پیش آیا تھا۔

پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا تھا بعدازاں دلہن کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

مزید خبریں