هفته,  25 جولائی 2026ء
مشی خان کی سوشل میڈیا پر گھریلو تنازعات سامنے لانے پر تنقید، نجی معاملات گھر تک محدود رکھنے کا مشورہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں گھریلو تنازعات کو عوامی سطح پر لانے کے رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی مسائل کو سوشل میڈیا پر زیر بحث لانے کے بجائے انہیں گھر کے اندر ہی حل کیا جانا چاہیے۔

مشی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر پاکستان میں مختلف موضوعات زیر بحث ہیں، جن میں عالمی سیاسی معاملات کے ساتھ ساتھ ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھریلو اختلافات کو مسلسل سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون جو خود کو یوٹیوبر، ٹی وی میزبان اور نفسیاتی ماہر قرار دیتی ہیں، اپنے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر بیان کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے یہ موضوع ہر جگہ زیر بحث ہے۔

مشی خان عماد وسیم پر برس پڑیں

اداکارہ نے کہا کہ ہر تیسری ویڈیو اسی معاملے سے متعلق نظر آ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ مسلسل اسی جانب مرکوز ہو گئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہی ہمارے معاشرے کا معیار رہ گیا ہے کہ گھریلو مسائل کو عوامی پلیٹ فارمز پر اچھالا جائے؟

مشی خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھریلو اختلافات کو سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے خاندان کے اندر رہ کر حل کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی زندگی کے معاملات کو عام کرنے سے نہ صرف مسائل بڑھ سکتے ہیں بلکہ خاندان اور متعلقہ افراد کی عزت و وقار بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی کی تفصیلات شیئر کرنے کے رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو اپنے معاملات کے حل کے لیے مناسب اور سنجیدہ راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

مزید خبریں