کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں۔
حال ہی میں پی پی رہنما نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے دلچسپ سوالات کیے۔
سیگمنٹ میں خالی جگہوں کو پُر کرنا تھا، میزبان نے سوال کیا کہ ‘کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ڈیش (______)’
جواب میں شرمیلا نے کچھ لمحے سوچا اور کہا ‘کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا’۔
لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
پی پی رہنما کا جواب سُن کر وہاں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے تالیاں بجائیں اور ساتھ ہی مسکرا اٹھے۔
اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی نے کہا ‘میں سیاست چھوڑ سکتی ہوں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتی، بہت شوق سے ڈرامے دیکھتی ہوں’











