منگل,  07 اپریل 2026ء
پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے 1 اعشاریہ43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق 8 اپریل کو واجب الادا 1اعشاریہ3ارب ڈالر کا یورو بانڈ مکمل طور پر ادا کر دیا گیا، جبکہ دیگر یورو بانڈز پر 126ملین ڈالر سے زائد سود کی ادائیگی بھی کر دی گئی

پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر! تقریباً 38 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

جس سے مجموعی ادائیگی 1اعشاریہ42ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔خرم شہزاد نے کہا کہ قرض کی تمام ادائیگیاں معمول کے مطابق اور بغیر کسی دباو کے مکمل کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے ملکی معیشت میں استحکام اور بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جبکہ زرمبادلہ ذخائر اور مالی گنجائش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مشیر وزیر خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور قرض مینجمنٹ میں نظم و ضبط مضبوط ہوا ہے، جس کے باعث پاکستان کی عالمی مالیاتی ساکھ بھی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

مزید خبریں