جمعرات,  16 جولائی 2026ء
عوام ہوشیار ! 79 ادویات اور ہربل مصنوعات کے حوالے سے الرٹ جاری

کراچی(روشن پاکستان نیوز) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے 79 ادویات، ہربل مصنوعات اور سرنجوں کو جعلی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے رواں سال جنوری سے لے کر 13 جولائی تک 2 ہزار 461 مختلف ادویات اور طبی مصنوعات کے نمونوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں سے 79 نمونے کوالٹی کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور انہیں غیر معیاری یا جعلی قرار دے دیا گیا۔

سندھ نے رواں سال 2 ہزار 461 ادویات، ہربل مصنوعات اور سرنجوں کے نمونوں کی جانچ کے بعد 79 نمونوں کو غیرمعیاری یا جعلی قرار دے دیا۔

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہر صورت سندھ طاس معاہدے کا تحفظ کریں گے: عطا تارڑ

رپورٹ میں بتایا گیا 30 آٹو ڈس ایبل سرنجوں کے نمونے بھی غیرمعیاری یا جعلی پائے گئے، یہ سرنجیں ایک بار استعمال کے لیے بنائی جاتی ہیں، تاہم بعض نمونے مقررہ معیار کے مطابق کام نہیں کر رہے تھے۔

محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ناقص سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور خون سے منتقل ہونے والی دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 20 ہربل مصنوعات میں ایلوپیتھک اجزا کی موجودگی پائی گئی، جبکہ 9 ادویات ایسی تھیں جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھیں۔

حکام کے مطابق غیرمعیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں