پیر,  06 اپریل 2026ء
راولپنڈی: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا اور 8 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

یہ کارروائیاں سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئیں، جنہوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت دے رکھی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2 کلوگرام چرس برآمد کی، جبکہ نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی۔

اسلام آباد: ڈولفن اسکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار

اسی طرح کلر سیداں پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 625 گرام، پیرودھائی پولیس نے 1 کلو 620 گرام جبکہ دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں