پیر,  06 اپریل 2026ء
اسلام آباد: ڈولفن اسکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار

اسلام آباد(سعدعباسی) اسلام آباد پولیس کے ڈولفن اسکواڈ نے رواں سال 2026 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ڈولفن اسکواڈ شہر میں ایمرجنسی رسپانس فورس کے طور پر متحرک ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خصوصی سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کے دوران ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں اور 64 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 20 راہزنوں سمیت 25 مشکوک افراد اور 45 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

مزید کارروائیوں میں 160 گاڑیوں اور 2 ہزار 36 موٹر سائیکلوں کو مشکوک قرار دے کر تھانوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے 10 چوری شدہ گاڑیاں اور 65 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔

حکومت گرفتار کئے گئے تمام تاجروں کو فوری رہا کرے، اجمل بلوچ

اسی عرصے کے دوران 46 عدالتی مفروران، 65 اشتہاری ملزمان اور 173 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں گشت کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے ایک لاکھ 95 ہزار 132 افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا، جبکہ 1,764 کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس پی ڈولفن اویس علی خان نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تھانہ نیلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوۓ چوری میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد تھانہ نیلور پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی رورل ذیشان حیدر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نیلور نصراللہ خان کی قیادت میں محمد اکرم اے ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم طیب ولد محمد شبیر کو گرفتار کر کہ ملزم کے قبضے سے 2655 یورو مالیت کی غیر ملکی کرنسی، جس کی پاکستانی کرنسی مالیت تقریباً دس لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کو حوالات منتقل کر دیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں