اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): رکنِ قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی نے میاں چنوں کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ ممتاز اسکالر ڈاکٹر غزنفر مہدی کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر غزنفر مہدی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
پیر ظہور حسین قریشی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔











