اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ چھ کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان گرفتار ہوئے اور 31.7 کلوگرام چرس سمیت 23 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔
اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 72 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
ہری پور میں کالج کے قریب ایک ملزم سے 300 گرام چرس برآمد ہوئی، جس نے اعتراف کیا کہ وہ طلباء کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔ سہراب گوٹھ کراچی میں ایک ملزم کے قبضے سے 15 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں گاڑی سے 3.6 کلو اور بس ٹرمینل کے قریب 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزمان گرفتار کیے گئے۔ شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب بھی 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ جنجال گوٹھ کراچی کے قریب 8 کلو چرس کے ساتھ ساتھ 111 بوتلیں شراب بھی برآمد ہوئیں۔
کارروائیوں کے دوران انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔











