هفته,  28 مارچ 2026ء
ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

شپنگ ذرائع کے مطابق  پی این ایس سی جہاز ملتان اور چارٹرجہاز پی الیکی آبنائے ہرمز سے باہر نکل آئے۔ شپنگ ذرائع نے بتایاکہ چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔

دونوں جہاز جنگ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس سے پھنسے تھے، دونوں جہازوں نے کل خلیجی ممالک کے قریب سے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا۔

امریکہ،اسرائیل، ایران تنازعہ شدت اختیار کر گیا، سفارتی کوششیں جاری

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہاز گزر کر آئے ہیں اور ایران نے خصوصی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں