اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایسا لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔
اب سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد پر مرتب ہونے والے ایک عجیب اثر کا انکشاف کیا ہے۔
درحقیقت شادی کے بعد کے اولین 2 برس شادی شدہ جوڑے کی شخصیت میں نمایاں تبدیلیاں لانےکا باعث بنتے ہیں۔
امریکا کی جارجیا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد اولین 2 برسوں میں شخصیت پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ طویل المعیاد بنیادوں پر ازدواجی تعلقات کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی شخصیتوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں اور یہ تبدیلیاں ہی اپنے شریک حیات سے تعلق کے اطمینان کے حوالے سے کردار ادا کرتی ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد اولین 18 ماہ میں شوہروں کے اندر بیوی پر انحصار کرنے کا رویہ بڑھ جاتا ہے اور وہ باہری دنیا کی بجائے بیوی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ بیویوں کے اندر انزائٹی، ڈپریشن، احساس کمتری، اضطراب اور تناؤ وغیرہ میں کمی آتی ہیں۔
جوڑوں کی شخصیات میں آنے والی یہ مثبت تبدیلیاں ہر عمر کے جوڑوں میں نظر آتی ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
البتہ ایک منفی چیز جو محققین نے نوٹس کی وہ یہ تھی کہ شوہروں اور بیویوں کے درمیان مطابقت گھٹ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام نتائج کا مجموعی جائزہ لیا جائے تو ثابت ہوتا ہے کہ شادی کے فوری بعد ہی مردوں اور خواتین کی شخصیات اہم تبدیلیوں سے گزرتی ہیں اور یہ تبدیلیاں طویل المعیاد بنیادوں پر اچھے تعلق کے لیے اہم ہوتی ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل ڈویلپمنٹل سائیکولوجی میں شائع ہوئے۔
اس سے قبل اپریل 2024 میں امریکا کی Binghamton یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ شریک حیات سے تعاون نہ ملنے کا احساس جسمانی تناؤ میں اضافہ کرتا ہے۔
درحقیقت اس احساس سے جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
کورٹیسول وہ ہارمون ہے جو مزاج، عزم اور رویوں وغیرہ کو کنٹرول کرنے والے دماغی حصوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ شریک حیات کے تعاون کے بارے میں تصورات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوتے ہیں اور یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ مختلف حالات میں ان کا رویہ کس حد تک اچھا یا برا ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شریک حیات کا تعاون ہماری توقعات سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔











