اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کررہے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن کے قیام کےلیےسفارتی محاذ پر دن رات متحرک ہیں، پاکستان دو محاذوں پر نہایت کامیابی سے کام کررہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ خطہ اور دوست ممالک تباہ کن جنگ سےنجات پائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد مرتبہ ایران اور خلیجی ممالک کے سربراہان سے تفصیلی گفتگو کی، پاکستان کی سفارتی کوششیں محض بین الاقوامی کوشش نہیں بلکہ مذہبی فریضہ ہے۔
قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائمہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پوری محنت اور خلوص نیت سے کام کررہے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل اس عمل میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی جو میں نے مسترد کردی ہے اور وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تاریخ میں پیٹرول فی لیٹر 544 روپے ہونا چاہیے تھا جو حکومت آپ کو 322 روپےمیں دے رہی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 790 روپے ہونی چاہیے تھی جو حکومت آپ کو 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔











