هفته,  23 نومبر 2024ء
اسد قیصر کو پی ٹی آئی کے سیاسی معاملات سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو سپیکر کی نامزدگی سے ہٹانے کے معاملے پر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل پر پارٹی نے فیصلہ تبدیل کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمر ایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو سپیکر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے بعد اسپیکر کے لیے عاقب اللہ اور وزارت عظمیٰ کے لیے عمر ایوب کے نام کا اعلان کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو حکومت سازی سے متعلق مذاکرات اور رابطوں سے روک دیا گیا۔

سیاسی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔

مزید خبریں