تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اردو زبان میں جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکا اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا‘۔
ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی ایرانی مندوب نے ایران پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔











