جمعرات,  12 مارچ 2026ء
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔

اسرائیل میں موجود بھارتی خاتون رپورٹر نے ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے۔

بھارتی رپورٹر گزشتہ دنوں بیت شمیش میں ایک بم شیلٹر (بنکر) پر گرنے والی ایرانی میزائل کے مقام پر پہنچی اور مناظر دکھائے جس میں ہر طرف ملبہ بکھرا پڑا ہے۔

ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر ایرانی میزائلوں سے حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 500 کلوگرام وار ہیڈ کا میزائل گرنے پر بنکر تباہ ہوگیا۔

رپورٹر کے مطابق میزائل حملے میں 9 اسرائیلی مارے گئے اور 50 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں