جمعرات,  12 مارچ 2026ء
اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق

بیروت(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید حملے کیے جس کی وجہ سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید حملے کیے، جس کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد دھواں اٹھتا دکھائی دیا جبکہ اسرائیلی حملوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط اور مشترکہ حملہ کیا، جنگ کےآغاز کے بعد یہ پہلا مربوط حملہ تھا۔

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ملزم نامزد

ایران نے بھی اسرائیل پر مشترکہ حملے کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر 150 راکٹ فائر کیے گئے۔

ادھرحزب اللہ کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواح میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں