اتوار,  08 مارچ 2026ء
ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر پر ڈرون حملہ ناکام: سعودی وزارتِ دفاع

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض کے حساس ترین علاقے ڈپلومیٹک کوارٹر پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق ایک ڈرون نے سفارتی مشنز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سعودی دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق ڈرون کا ملبہ ڈپلومیٹک کوارٹر کے قریب گرا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے کا مقصد سفارت خانوں اور غیر ملکی مشنز کو نشانہ بنانا تھا، تاہم دفاعی نظام نے خطرے کو فوری طور پر ناکام بنا دیا۔

مزید خبریں