تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے ڈیل کیلئے امریکا کو فون کال کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں امریکا کو کال کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
روس ایران کو امریکی فورسز پر حملے کیلئے انٹیلی جنس دیتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ نہ سیز فائر ، نہ مذاکرات ، امریکا کو کوئی کال نہیں کی۔انہوں نے ایرانی سرزمین پر امریکی فوجی بوٹس کے سوال کا مستحکم لہجے میں جواب دیا، ایران تیار ہے، ایسا کرنا امریکا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہوگا ۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں ، لیکن ثالثی کی کوششیں امریکا اور اسرائیل پر مرکوز ہونی چاہییں ، جنہوں نے اس تنازع کو بھڑکایا ہے ، ایران خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھاکہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔











